سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا
سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کی حمایت کردی ہے ۔

نجی ٹی وی 92نیوزکے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحب زادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو بھر پور طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ عمران خان کے ٹیلیفون پر ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی عوامی تحریک کی جانب سے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا تھا جبکہ انہوں نے کارکنوں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں تھیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...