سعودی عرب شہزادے کے قتل کے بعد ایک اور سعودی کا سرقلم کردیاگیا

سعودی عرب شہزادے کے قتل کے بعد ایک اور سعودی کا سرقلم کردیاگیا
سعودی عرب شہزادے کے قتل کے بعد ایک اور سعودی کا سرقلم کردیاگیا

  

مدینہ منورہ (بیور و رپورٹ) سعودی عرب کے شہر جوف میں منشیات سمگلنگ کرنے والے شخص کا تعزیرا سر قلم کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم سے بھاری مقدار میں ایمفیٹامین نامی خطرناک منشیات پکڑی گئی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران ملزم نے جرم کا اقرار کیا تھا۔جس پر عدالت نے مجرم کو تعزیرا سزائے موت  کا حکم دیاتھا جس پر آج منگل کی صبح عمل کردیاگیا۔یاد رہے سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی سزا قتل ہے۔

منشیات کے خلاف سعودی عرب میں انتہائی سخت قوانین ہیں اور اینٹی نارکوٹک فورس انتہائی متحرک ہے۔

مزید : عرب دنیا