کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی کوششیں جہاد کا درجہ رکھتی ہیں،نواز حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی :صاحبزاد ہ حامد رضا

کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی کوششیں جہاد کا درجہ رکھتی ہیں،نواز حکومت کی الٹی ...
کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی کوششیں جہاد کا درجہ رکھتی ہیں،نواز حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی :صاحبزاد ہ حامد رضا

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ہو ئیں تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہو گی ،حکومت سیاسی آزادیوں کو پامال نہ کرے ،کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی کوششیں جہاد کا درجہ رکھتی ہیں، نواز حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں حکومت رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے، کرپٹ حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف فائنل میچ شروع ہو چکا ہے اب پانامہ زدہ حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا، تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے، حکمرانوں کا غیر لچکدار رویہ سیاسی بحرانوں کے حل میں رکاوٹ ہے، سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی چابی حکومت کے پاس ہے، نااہل حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے شہید بننا چاہتی ہے ۔

مزید : فیصل آباد


loading...