پلڈاٹ کا نیا سروے جاری،وفاقی حکومت کیلئے خوشخبری آ گئی

پلڈاٹ کا نیا سروے جاری،وفاقی حکومت کیلئے خوشخبری آ گئی
پلڈاٹ کا نیا سروے جاری،وفاقی حکومت کیلئے خوشخبری آ گئی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پلڈاٹ نے وفاقی حکومت کی گورننس اور جمہوریت کے معیار کے حوالے سے کیے گئے نئے سروے کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ فاق میں گورننس کے معیار پر رائے عامہ میں بہتری آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پلڈاٹ نے اپنے نئے سروے کی رپورٹ میں کہاہے کہ وفاق میں گورننس کے معیار پر رائے عامہ میں بہتری آئی ہے ،فاقی حکومت کو گورننس کے 27اشاریوں میں سے 10میں مثبت ریٹنگ ملی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 2015میں صرف 6اشاریوں کو مثبت ریٹنگ ملی تھی ۔

مزیدپڑھیں:کتنے فیصد پاکستانی پاک فوج پر اعتماد رکھتے ہیں؟ نئے سروے میں حیران کن جواب سامنے آگیا

پلڈاٹ نے کہاہے کہ یہ رائے عامہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا تیسرا سال مکمل ہونے پر پاکستان میں گورننس اور جمہوریت کے معیار پر پلڈاٹ کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے ملک گیر سروے کا حصہ ہے ،یہ سروے 11اگست تا 31اگست 2016کے دوران کرویا گیا اور اس میں دیہی اور شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے 85اضلاع سے 3610پاکستانی شہریوں نے حصہ لیا ۔

مذکورہ تصویر میں سبز رنگ کا مطلب ہے کہ اشایے کی اپروول ریٹنگ 50فیصد سے زیادہ ہے اور سرخ رنگ ظاہر کرتاہے کہ اشاریے کی اپروول ریٹنگ 50فیصد سے کم ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...