لاہور کی 100سے زائد تاجر تنظیموں اور (ن) لیگ تاجر ونگ نے 2نومبر تحریک انصاف کے ا حتجاج کومسترد کر دیا

لاہور کی 100سے زائد تاجر تنظیموں اور (ن) لیگ تاجر ونگ نے 2نومبر تحریک انصاف کے ا ...
لاہور کی 100سے زائد تاجر تنظیموں اور (ن) لیگ تاجر ونگ نے 2نومبر تحریک انصاف کے ا حتجاج کومسترد کر دیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی 100سے زائد تاجر تنظیموں اور (ن) لیگ تاجر ونگ نے 2نومبر کے ا حتجاج کومستردکرتے ہوئے اسکو معاشی ترقی کیخلاف گہری سازش قراردیدیا , ملک دشمن ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،کوئی زی شعور شخص اسلام آباد بند کرنے کی حمائیت نہیں کر سکتا ۔

8 کلب جی اوآرمیں منعقدہ اجلاس میں سرپرست اعلی مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب انجم محمود بٹ،سیکرٹری جنرل شاہد نذیر،وائس چیئرمین مرزا یونس بیگ ،سینئر نائب صدرلاہور میاں عثمان ،مختلف مارکیٹوں کے صدور با محمد بشیر،سید اظہر عباس شاہ،وقار حسین،محمد اشفاق،عتیق الرحمن،عامر سہیل،جاوید بٹ،کابل خان،بابر اسماعیل،میاں ریاض،عامر صدیق چودھری، سہیل سرفراز منج،اعجاز ملک،جاوید بھٹی،لیاقت سیٹھی،حاجی اکرم،حاجی نعیم خان،عبدالمغیث،سید رضا شاہ بخاری،شوکت بٹ،سید زاہد حسین بخاری اوریونس خان لالہ سمیت تاجر رہنما ؤں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، تاجر برادری نے تحریک انصاف کے دونومبر کواسلام آباد بند کرنے کی کال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید نے کہا کہ شہروں کو بند کرنااورافراتفری کا ماحول پیدا کرکے ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کی جارہی ہے جسے تاجر مسترد کرتے ہیں۔مرزا یونس بیگ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جس صورتحال سے دوچار ہے ،اسلام آباد بند کرنے کی کوئی زی شعور شخص حمائیت نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف حکومت کی دشمنی میں ملک کا بیڑا غرق کرنا چاہتی ہے ،لاہور کے تاجر ان کے ملک دشمن ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : لاہور


loading...