سام سنگ کا اگلا ماڈل گلیکسی S8 آپ بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں اگر۔۔۔ بڑی خبر آگئی
سئیول (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 7ماڈل بری طرح ناکام ہوا اور مختلف ممالک میں نوٹ سیون کے پھٹنے کے سینکڑوں واقعات ہوئے جس کے بعد کمپنی کو اپنا یہ ماڈل واپس لینا پڑا۔ اب کمپنی اپنا نیا ماڈل گلیکسی ایس 8متعارف کروانے جا رہی ہے اور افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ان صارفین کو ایس 8مفت دے گی جن کا نوٹ 7پھٹ گیا تھا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ فیصلہ نوٹ 7کے متاثرہ صارفین سے معافی کی غرض سے کیا ہے تاکہ انہیں جو تکلیف اٹھانی پڑی اس کا ازالہ کیا جا سکے۔
آپ نے سام سنگ اور ایپل کے سمارٹ فونز کو آگ لگنے کی خبریں تو پڑھی ہوں گی لیکن آپ اپنے فون کو آگ سے کس طرح بچاسکتے ہیں، جانئے وہ 6 باتیں جو آپ کو معلوم نہیں
رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن صارفین کے نوٹ 7پھٹ گئے تھے اور انہوں نے وہ کمپنی کو واپس بھیج دیئے تھے انہیں ایس 8مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن صارفین نے اپنے نوٹ 7کمپنی کے دیگر سمارٹ فون ماڈلز کے ساتھ تبادلہ کر لیے تھے وہ بھی آئندہ سال مارکیٹ میں آنے والا ایس 8 آسانی کے ساتھ ان تبادلہ کیے گئے فونز کے ساتھ بدل سکیں گے۔ کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایس 8میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایس 8کے دو ماڈلز لانچ کیے جائیں گے جن میں بالترتیب 5.1انچ اور 5.5انچ ڈیول کروڈ (Dual-curved) سکرینیں نصب کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق کمپنی کے اندر ان دونوں ماڈلز کو ڈریم اور ڈریم 2کے کوڈ نام دیئے گئے ہیں۔