تحقیق کے دوران کھیروں کا انسانوں کیلئے ایسا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

تحقیق کے دوران کھیروں کا انسانوں کیلئے ایسا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا کہ ...
تحقیق کے دوران کھیروں کا انسانوں کیلئے ایسا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کھیرے کے کئی طبی فوائد ہیں لیکن تحقیق کاروں نے اس کا ایک اورحیران کن فائدہ دریافت کر لیا ہے اور اس سے کئی خطرناک امراض کی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کھیرے پرابھاریا گلٹیوں کا سبب بننے والے وائرس سے ایک ویکسین تیارکر لی ہے جو الزائمرز کی بیماری، دائمی جسمانی درد، کئی طرح کی الرجیز اور دیگر کئی امراض کے علاج کے لیے استعمال کی جائے گی۔آکسفورڈ اور ڈنڈی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں کی ٹیم نے کھیرے پر بننے والی گلٹیوں کے ذمہ دار موزیک وائرس(Mosaic Virus)کی پروٹین کی تہہ لے کر اس میں ٹیٹنس (Tetanus)کی ویکسین میں پایا جانے والا ایک پروٹین سٹرکچر ملاکر یہ نئی ویکسین تیار کی ہے۔ ٹینٹس کی ویکسین میں پائے جانے والے پروٹین سٹرکچر کے بارے میں ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک کرتا ہے۔

کیلے کو ابال کر اس میں دار چینی ڈالیں، آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا
سائنسدانوں کی ٹیم نے چوہوں پر اس ویکسین کے تجربات کیے ہیں جن کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ ڈنڈی یونیورسٹی کے ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر جان فوئیرسٹر کا کہنا تھا کہ ”تجربات میں چنبل اور کیٹ الرجی کے علاج کے لیے یہ ویکسین بے حد مو¿ثر ثابت ہوئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ الزیمر، دائمی درد اور دیگر کئی امراض کے علاج میں بھی فائدہ مند ہو گی۔ الزیمر کی بیماری میں ’بیٹا ایمیلائیڈ (Beta amyloid) نامی پروٹین دماغ میں جمع ہو جاتا ہے اور اس کی کارکردگی میں بگاڑ کا سبب بنتا ہے جس سے انسان کو فتور عقل کی یہ بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ یہ نئی ویکسین دماغ میں اس پروٹین کو جمع ہونے سے روکے گی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -