دو سال کے دوران روپے کی گردش میں اوسط 25فیصد اضافہ ریکارڈ

دو سال کے دوران روپے کی گردش میں اوسط 25فیصد اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے مضر اثرات نمایاں ہونے شروع ہوگئے ہیں اسٹیٹ بینک کے مطابق دو سال کے دوران روپے کی گردش میں اوسط 25فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل 11سال میں روپے کی گردش 14فیصد تھی انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے بینکوں سے لین میں میں کمی ہوئی اور کھاتوں میں رقوم رکھنے سے گریز کیا جارہا ہے اور اسی بناپر بینکوں کے ڈیپازٹ میں کمی کے باعث اسٹیٹ بینک وقتا فوقتا بینکنگ سیکٹر کو سہارا دینے کیلئے رقوم فراہم کررہا ہے ان خیالات کا انہوں نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہا کہ بینکوں میں اپنی ہی رقم کے لین دین پر ٹیکس سے عوام کا بینکوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
اور عوام نے بینکوں سے لین دین کم کردیا ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو بینکنگ سیکٹر دیوالیہ پن کے قریب پہنچ جائے گا اس لیے اسٹیٹ بینک کی سفارش پر ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید :

کامرس -