برازیل کے سویابین کے 20 فیصد علاقے میں کاشت کا عمل مکمل
ساؤپالو (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ برازیل کے کاشتکاروں نے سویابین کے 20 فیصد علاقے میں کاشت کا عمل مکمل کر لیا ہے تاہم خشک سالی کے باعث پیداوار کم رہنے کا امکان ہے۔ زرعی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر سویابین کے کل قابل کاشت رقبے کے 19 فیصد سے زیادہ رقبے پر کاشت کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ سویابین کی کاشت تو مؤثر انداز میں جاری ہے تاہم خشک سالی کے باعث اس کی پیداوار متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔