چین میں سرکاری و نجی شعبے کی مشترکہ سرمایہ کاری کے رجحان میں 21 فیصد اضافہ

چین میں سرکاری و نجی شعبے کی مشترکہ سرمایہ کاری کے رجحان میں 21 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (اے پی پی) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ’’موڈیز ‘‘ نے کہا ہے کہ چین میں سرکاری اور نجی شعبے کی مشترکہ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ایجنسی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین نمونہ فراہم کیا ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ان کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمائے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔زیادہ سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کی جارہی ہے تاکہ ایسی مقامی حکومتیں جن کے مالی حالات مستحکم نہیں ان پر سے بوجھ ہٹایا جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ (جنوری تا جون ) پبلک پرائیویٹ سرمایہ کاری کی مالیت بڑھ کر 2.9 ٹریلین یوان رہی جو 2016ء کے اختتام سے 21.5 فیصد زیادہ ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ جنوری سے جون کے دوران شروع کیے جانے والے 700 منصوبوں میں سے صرف ایک تہائی پر عمل ہوسکا ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ اب بھی حکومتی شعبوں کی بالا دستی جاری ہے۔
جون کے اختتام تک کل منصوبوں میں سے 20 فیصد (1345 منصوبے) تکمیل کے قریب تھے۔2016ء کے اسی عرصے میں صرف 17 فیصد منصوبے اس مرحلے پر پہنچ سکے تھے۔

مزید :

کامرس -