قطر اسلامی بینک کے خالص منافع میں10.9 فیصد اضافہ
دبئی(آن لائن)ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران قطر اسلامی بینک کے خالص منافع میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا جو توقع سے زیادہ ہے۔گزشتہ روز ماہرین کی جانب سے جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران قطر اسلامک بینک کا خالص منافع 610.1 ملین ریال (167.6 ملین ڈالر ) رہا جبکہ 2016 کی اسی سہ ماہی کے دوران 550.1 ملین ریال خالص منافع ہوا تھا۔
قبل ازیں ماہرین نے قطراسلامی بینک کا خالص منافع 606.9 ملین ریال رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔