ہم پر تنقید کرنے والے کے پی کے میں اپنی کار کردگی دکھائیں، شہباز غوث
لاہور(پ ر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز غوث نے کہا کہ پنجاب اور وفاق پر تنقید کرنے والے کے پی میں اپنی کارکردگی دکھائیں ۔ کے پی کے میں ریکارڈ کرپشن ہوئی جبکہ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ، جو لوگ ہمارے ترقیاتی منصو بوں پر تنقید کر کے اپنی سیاست چمکاتے رہے ہیں آج وہ ہمارے منصوبوں کی کاپی کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام جان چکی ہے کہ کون کیا ہے ، نون لیگ کو نشانہ بنانے والے ن لیگ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔