نئے انداز او کلچر متعارف کرانے کی ہمیشہ کوشش کی ،احسن خان

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کام کے نئے معیار قائم کئے ہیں ‘ کبھی بھی فحش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔احسن خان نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج فن کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے شو بزمیں بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اداکاری کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔