بہت جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں،عروج کاظمی

بہت جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں،عروج کاظمی
 بہت جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں،عروج کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عروج کاظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ میں بہت جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں مجھے ایک نہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اپنے پرستاروں کو بڑی خوشخبری سناؤں گی۔عروج کاظمی نے کہاکہ میں ایک بہت بڑا پراجیکٹ سائن کرنے جا رہی ہوں جس کیلئے ابتدائی معاملات طے پا چکے ہیں اور آئندہ چند روز تک اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -