جارج کلونی کی اہلیہ کی برطانوی دارالامرا میں شمولیت کی چہ مگوئیاں

لندن(نیٹ نیوز)اداکار جارج کلونی کی اہلیہ امل کو برطانوی دارالامرا میں شامل کرنے کی بات شروع ہو گئی ہے ۔ ملکہ کی کونسل میں شامل ہیلینا کینیڈی نے سفارش کر دی ۔ ہالی ووڈ اداکار اور ہدایتکار آسکر ایوارڈ یافتہ جارج کلونی کی اہلیہ امل شادی سے پہلے صرف انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک وکیل تھیں لیکن شادی کے بعد دنیا بھر میں انہیں شناخت ملی ، اور اب وہ خود ایک سلیبرٹی بننے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے اونچے ایوانوں تک پہنچے کو ہیں ، کیونکہ انہیں برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دارالامرا کا رکن بنانے کی باتیں شروع ہو گئی ہیں ۔ ملکہ کی کونسل میں شامل ہیلینا کینیڈی کا کہنا ہے امل کی انسانی حقوق کے لئے انتھک کوششوں کے باعث انہیں دارالامرا کا رکن بنانا چاہئے ۔