ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس ، مخدوش عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیاں روکنے کا حکم

ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس ، مخدوش عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیاں روکنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ڈی سی لاہور سمیر احمدسید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویوکمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور بشیر احمدگورائیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کیپٹن(ر) وقاص ،ڈی ایم او لاہور عابد شوکت، محکمہ ایجوکیشن،محکمہ بلڈنگ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی ایم او لاہورعابد شوکت نے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انکوائری کے 110کیس زیر التواء ہیں جس پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹایا جائے۔بعض اساتذہ کی جانب سے سال میں پانچ بار امتحانات کی ڈیوٹیاں دینے کی بریفنگ پر ڈی سی لاہور سمیر احمد نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور بشیر گورائیہ کو ہدایت کی کہ اس بار ایک مربو ط پالیسی بنائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی استاد سال میں ایک سے زائد امتحان کی ڈیوٹی سرانجام نہ دے جن سکولوں نے این ایس بی فنڈ کے استعمال کے حوالے سے تجاویز ابھی تک جمع نہ کروائی ہیں اُن کے ہیڈکے خلاف نوٹس جاری کیا جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ سکول کونسل کی میٹنگ تسلسل کے ساتھ ہوں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کو ہدایت کی کہ ایجوکیشن کے حوالے سے جو ترقیاتی کام سال 2016اور2017کی سکیموں کے تحت ہورہے ہیں ان کو دوحصّوں میں تقسیم کیا جائے اور پہلے حصّہ کو 31دسمبر تک مکمل کیا جائے جبکہ دوسرے حصّہ کو جون تک مکمل کیاجائے۔سکولوں کی خطرناک عمارتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی سکول کی بلڈنگ جو خطرناک قرار دی گئی ہے تدریسی عمل نہ ہو اور اگر اس میں تدریسی عمل جاری رہا اور کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سکول ہیڈ کے اُوپر ہو گی۔ایسے سکول ملازمین جنہوں نے سکول کے بعض کمروں میں رہائشیں رکھی ہوئی ہیں ان کو تین دن کا نوٹس دے کر کلاس رومز کو خالی کروائیں اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ پیڈا ایکٹ2006کے تحت انکوائری شروع کی جائے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ایجوکیشن آفیسر رائیونڈ اور ماڈل ٹاؤن تحصیل سے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر کریں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ریویوکمیٹی
ڈپٹی کمشنر