سموگ سے نمٹنے کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں : بیگم ذکیہ شاہ نواز
لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازنے سموگ کے مسئلے کے پیش نظر مثبت حکمت عملی کے تحت تما م متعلقہ اداروں کو سخت ترین کاروائیاں کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں اس ضمن میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورضلعی حکومتوں کو سڑکوں کی واشنگ ،گرد آلود علاقوں میں پانی کی سپرنکلنگ،بروقت کوڑے کو ٹھکانے لگانے اور لینڈ فل سائٹ پر سالڈ ویسٹ کو مٹی سے ڈمپ کرنے ، ٹریفک پولیس کو اوور لوڈڈ ڈمپرز پر پابندی لگانے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان اور ان کو ٹیوننگ تک بند رکھنے ،آگاہی مہم میں محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیموں سے تعاون کرنے اورہوم ڈیپارٹمنٹ کے دفعہ 144پر عملدرآمد کویقینی بنانے کے لیے تاکید کی گئی تاکہ بھارت سے آنے والی آلودگی کے سا تھ ملکر ہماری پھیلائی ہوئی آلودگی ہمارے لیے آئندہ دنوں میں کلائمیٹ چینج کے زمرے میں سموگ سے متعلق مزید مسائل پیدا نہ کر ے فضاء میں کاربن خارج کرنے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے تقریبا50کے قریب صنعتی یونٹس کو سیل کردیاگیا ہے انڈسٹری اور لیبر کے محکمے ہرصورت پٹرول میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی روک تھام سے بچاجاسکے تمام ڈی سی ان مندرجہ بالا ہدایات پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر فصلوں کو آگ لگانے پر پابندی پرعملدرآمد کے لیے چیکنگ کرے اس مقصد کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ تحفظ ماحول کو بھیجے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرنے محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں سموگ سے متعلق کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا تمام ادارے ان دی گئی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں اور محکمہ تحفظ ماحول کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ائر پالوشن توقیر قریشی نے بتایا کہ محکمہ تحفظ ماحول کے پاس سابقہ سالوں کی نسبت اس وقت6مانیٹرنگ اسٹیشنز بڑی مستعد ی سے مانیٹرنگ کر رہے ان میں ٹھوکر نیاز بیگ ،انجینرنگ یونیورسٹی ،جیل روڈ پر نصب کیا گیا ہے جبکہ چھٹہ اسٹیشن DHAمیں نصب کیاجائے گاباقی ایک موبائل اسٹیشن بھی موجودہیں سیکرٹری تحفظ ماحول نے کہا کہ تمام ادارے ثبوت و شواہدپر مبنی اپنی کی گئی کاروائیوں سے متعلق ڈیٹا جمع کروائیں اجلاس میں محکمہ زراعت،محکمہ ٹریفک پولیس ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انڈسٹری ،محکمہ موسمیات دیگر اداروں کے نمائندگان،محکمہ تحفظ ماحول کے افسران سپارکوسے شیعب اور کلائیمیٹ چینج کے ماہرین نے شرکت کی۔
ذکیہ شاہ نواز