نوازشریف جدہ کبھی لندن کے چکرلگا کراین آراو کیلئے تڑپ رہے ہیں ، فرخ مون
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ نوازشریف کبھی جدہ اورکبھی لندن کے چکرلگا کراین آراو کیلئے تڑپ رہے ہیں لیکن اس بارانہیں کوئی این آراونہیں بلکہ اڈیالہ جیل کی وردی ملے گی جسے پہن کروہ باقی زندگی چکی پیسیں گے۔
فرخ مون
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ مریم نواز اوران کے تنخواہ داردرباری دانیال عزیز،طلال چودھری،عابدشیرعلی،رانا ثنا اللہ اورپرویزرشیدعدلیہ اور فوج کیخلاف جھوٹا پروپگنڈا کرکے کرپشن کنگ کو احتساب سے بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف کو گرفتار اوران کے مفروربیٹوں کوانٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لایا جائے اورانہیں جیلوں میں ڈالا جائے یہ قومی مجرم ہے۔انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی لوٹ مارکیوجہ سے سیاسی نظام مکمل طور پر کرپشن سے آلودہ اورملکی ادارے تباہ ہوچکے ہیں ،نوجوانوں کوملک بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ شریف برادران،زرداری ٹولہ اورپاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہم ان کوجیلوں میں ڈالے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔