مینار پاکستان سے دوموریہ پل تک اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے،عابد علی

مینار پاکستان سے دوموریہ پل تک اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے،عابد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) مینار پاکستان سے لیکر دو موریہ پل تک اوورہیڈ برج تعمیر کرنے سے اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت تمام تاجروں کا حقیقی مسئلہ حل ہو گا ، 24 گھنٹے ٹریفک جام نے تاجروں کے کاروبار کو بری طرح متاثرکیا ہے ، ان خیالات کا اظہار اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر حافظ عابد علی نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں کاروباری حالات تاجروں کے حق میں نہیں ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ذاتی توجہ دے کر ہمارے مطالبات کو فوری حل کروائیں کیونکہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک مسائل حل کرنے کا واحد حل اوور ہیڈ برج کی تعمیر ہے ۔
عابد علی