این اے 130،پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار عثمان حمزہ کے برادریوں سے رابطے شروع
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے این اے 130سے متوقع امیدوار ملک عثمان حمزہ اعوان نے اپنے حلقہ انتخاب میں آنے والی مختلف برادریوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس سلسلے میں ان کے اعزاز میں حلقہ کی مختلف با اثر برادریوں نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی اور ان کی حمایت کا یقین دلایا ۔اس موقع پر ملک عثمان حمزہ اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے الیکشن کی ٹکٹ ملتے ہی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردوں گا اس حلقہ سے عمران خان کو کامیاب بنائیں گے اور یہ نشست جیت کر عمران خان کو گفٹ کریں گے عمران خان سے ہر حلقہ کی عوام والہانہ محبت کرتی ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ یہ حلقہ عمران کا ایک مضبوط قلعہ ثابت ہو ۔انہوں نے کہا کہ عوام (ن) لیگ سے تنگ آ چکی ہے اس لئے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہو گی ۔
عثمان حمزہ