نیلم جہلم پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد بلوں میں سرچارج ختم کیا جائے
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق )لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے اس اعلان کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور اس کے ڈیموں میں پانی بھرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی تکمیل پر بجلی بلوں میں نیلم جہلم سرچارج کی وصولی کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہا اس لیے فوری طور پر بجلی بلوں سے نیلم جہلم سرچارج کا خاتمہ کیا جائے اور پچھلے ماہ وصول شدہ سرچارج کو عوام کو واپس کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
کامران سیف