وفاقی سیکرٹری بننے والے کیپٹن(ر) جہانزیب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

وفاقی سیکرٹری بننے والے کیپٹن(ر) جہانزیب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری کے عہدے سے ترقی پا کر وفاقی سیکرٹری تعینات ہونے والے کیپٹن (ر) جہانزیب خان کے اعزاز میں ڈائریکٹر جنر ل وائلڈ لائف و پارکس پنجاب کی سربراہی میں محکمہ کے افسران نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹر محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سفاری زو چوہدری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی اینڈ ریسرچ عامر مسعود، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا سمیت صوبہ بھر کے ریجنل افسرا ن اور اعزازی گیم وارڈن شاہ رخ بٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے بطور صوبائی سیکرٹری وائلڈ لائف اپنی تعیناتی کو اپنی ملازمت کابہترین عرصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں محکمہ کابھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ انہیں محکمہ کے محنتی اور قابل افسران وملازمین کے ساتھ نہ صرف کام کرنے بلکہ ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا بھی کا موقع ملا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنر ل وائلڈ لائف و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے اپنی اور محکمہ کے افسران کی طرف سے کیپٹن (ر) جہانزیب خان کو وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی محکمہ کے افسران کو فرائض کی انجام دہی میں کسی دشواری کا سامنا کر نا پڑا تو انہوں نے سیکرٹری وائلڈ لائف کو اپنے ساتھ کھڑا پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکرٹری کے ساتھ کام کر نا ایک انتہائی خوشگوار تجربہ تھا اور انہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
الوداعی تقریب