وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب کانفرنس میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ گئیں

وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب کانفرنس میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین 13ویں بین الصوبائی گروپ کانفرنس میں شرکت کے لئے پشاور پہنچ گئیں ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سنیٹرز، اراکین اسمبلی، سیکرٹریز، قومی و صوبائی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسنز، یو این وویمن اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں وویمن ایمپاورمنٹ ، صنفی امتیاز کے خاتمے ، صوبائی کاکس، قانون سازی پالیسیوں اور درپیش چیلنجز سمیت مختلف موضوعات کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
وزیر ترقی خواتین