ریونیو کی ریکوری مہم ، 40فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا گیا ، 9ماہ کی رپورٹ جاری

ریونیو کی ریکوری مہم ، 40فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا گیا ، 9ماہ کی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی محکمہ ریونیو پنجاب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے مالی سال 2017-18کے دوران ضلع لاہور کی پانچ تحصیلوں سٹی ، رائے ونڈ ، شالیمار،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن میں سٹیمپ ڈیوٹی ،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور واٹر ریٹ آبیانہ کا ریکوری ٹارگٹ ستمبر 2018 تک40فیصد سے زائد تک پورا کر لیا گیا ،لینڈر یکارڈ انتقالات فیس 43فیصد، سٹیمپ ڈیوٹی 35 فیصد ، کیپٹل ویلیو ٹیکس42فیصداور واٹر ریٹ آبیانہ 39فیصد تک پورا کر لیا گیا ، بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ماہ ستمبر 2017 تک کی ریکوری رپورٹ جاری کر دی گئی ،اعدادو شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی پانچ تحصیلوں جن میں تحصیل رائے ونڈ ،تحصیل سٹی ، تحصیل شالیمار،تحصیل کینٹ اور تحصیل ماڈل ٹاؤن شامل ہیں کی موٹیشن انتقالات فیس ریکوری کے علاوہ ،سٹیمپ ڈیوٹی ،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور آبیانہ ریکوری رپورٹ ماہ ستمبر 2017تک جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق مالی سال 2017-18کے لئے ریکوری ٹارگٹ 1ارب 26کروڑ اور 69لاکھ مختص کیاگیا جس میں سے ماہ ستمبر 2017تک 38کروڑ 23لاکھ 99ہزار تک ریکوری ٹارگٹ حاصل کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروا دیا گیا جس کو فیصد کے لحاظ سے ایک اچھی کارکردگی شمار کیا جارہا ہے ،تحصیل ٹارگٹ اور ریکوری تفصیلات کے مطابق تحصیل سٹی کو مالی سال 2017-18کے لئے 22کروڑ 26لاکھ 96ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا جس میں سے تاحال 10کروڑ 28لاکھ 48ہزار روپے ریکوری کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروا یا گیا ہے جو ٹوٹل ریکوری کا 39فیصد بنتا ہے ،اعدادو شمار اور ریکوری کے مطابق تحصیل سٹی کی کارکردگی کو بہتر شمار کیا جار ہا ہے ،تحصیل رائے ونڈ کے لئے ما لی سال 2017-18کے لئے 21کروڑ 37لاکھ34ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا جس میں سے ماہ ستمبر2017 تک 5کروڑ 68لاکھ53ہزار روپے ریکوری کی گئی جو کہ ٹوٹل مختص ٹارگٹ کا 26فیصد بنتا ہے اس لحاظ سے تحصیل رائے ونڈ کی ریکوری کے معاملے میں کارکردگی غیر تسلی بخش ہے ،تحصیل کینٹ کے لئے سالانہ مختص ریکوری ٹارگٹ 32کروڑ 45لاکھ میں سے ستمبر 2017تک 11کروڑ 22لاکھ 56ہزار پورا کر لیا گیا جو کہ ٹوٹل ٹارگٹ کا 33فیصد بنتا ہے اس لحاظ سے دیکھا جائے تو تحصیل کینٹ مالی سال 2016-17کے اختتام تک اپنا سالانہ ٹارگٹ پورا کر لے گی یا پھر قریب ترین پہنچ جائے گی ،تحصیل ماڈل ٹاؤن کی ماہ ستمبر 2017تک ریکوری رپورٹ کے مطابق مختص کر دہ سالانہ ٹارگٹ 27کروڑ 71لاکھ 31ہزار میں سے 9کروڑ 85لاکھ اکٹھا کر پائی جو کہ ایک تسلی بخش کارکردگی کہا جاسکتا ہے ،ان اعداد وشمار کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن مالی سال 2017-18کے آخر تک سٹیمپ ڈیوٹی ،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور واٹر ریٹ آبیانہ کا ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اسی طرح تحصیل شالیمار کی ریکوری رپورٹ کے مطابق سالانہ مختص ٹارگٹ 14کروڑ 37لاکھ 52ہزار میں ماہ ستمبر 2017تک 3کروڑ 18لاکھ ریکوری کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروایاگیاجو کہ ٹوٹل مختص کردہ ٹارگٹ کا 23فیصد بنتا ہے۔ مندرجہ بالا اعداد وشمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے افسران کی کارکردگی موجودہ مالی سال میں ماہ ستمبر تک تسلی بخش جارہی ہے اس حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم مالی سال 2017-18 کے اختتام تک پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے سٹیمپ ڈیوٹی ،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور واٹر ریٹ آبیانہ ریکوری ٹارگٹ سے بھی زیادہ ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروائیں گے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن انور بریار،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کیپٹن (ر)شاہ ،میر،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ملک راشد نعمت کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہر حال میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مختص کر دہ ریکوری ٹارگٹ پورا کریں۔
ریونیو،ریکوری