قادیانیت دین اسلام سے بغاوت کا دوسرانام ہے،مولانا عزیز الرحمن
لاہور ( نمائندہ خصوصی)عقیدہ ختم نبوت سے انکار دراصل دین اسلام کا انکار ہے، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے امت نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولاناجمیل الرحمن اختر،پیرمیاں رضوان نفیس ، قاری علیم الدین شاکر ،مولانا عبدالنعیم،قاری محمد امین عاجز ،مولانا محمدحسین نے لاہور میں ختم نبوت کی اہمیت پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،قادیانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت کاانکار کیا اور اپنے جھوٹے گروہ کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کافریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔
علماء
مولانا عزیز الرحمن