ڈی جی سپورٹس کا زیرتعمیر سپورٹس منصوبوں کا معائنہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، سگیاں ٹال پلازہ گراؤنڈ اور بابا گراؤنڈ کے دورے کے دوران ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے سگیاں ٹال پلازہ گراؤنڈ میں زیرتعمیر فٹ بال گراؤنڈ، کرکٹ پچز، اکھاڑہ ،جوگنگ ٹریک اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصرملک، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویز شاہ اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔