چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کے 22کھلاڑیوں کا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے۔ کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابو بکر محمود، تصور عباس، رضوان جونیئر، ارسلان قادر، اظفر یعقوب، عمر بھٹہ، علی شان، محمد عتیق ، اعجاز احمد، شان ارشاد، قمر بخاری، خضر اختر، شرجیل احمد، حسن انور، بلال قدیر اور عمر حمید شامل ہیں۔ چار ملکی ٹورنامنٹ 8 سے 12 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
جس میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔ کھلاڑی 31 اکتوبر کو عبدالستار ایڈھی سٹیڈیم کراچی میں رپورٹ کریں گے۔