بھارت کی خاتون بائیکرثناء اقبال کارحادثے میں چل بسی

حیدرآباد(نیٹ نیوز)بھارت کی خاتون بائیکرثناء اقبال کارحادثے میں چل بسی۔ثناء نے دنیا کے مختلف ممالک کا 38ہزار کلومیٹر کا سفر بائیک پر طے کرکے شہرت حاصل کی تھی۔پولیس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون بائیکراپنے خاوند عبدالندیم کیساتھ کارمیں جارہی تھی کہ نرسنگی گاؤں کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار حادثے کا شکارہوگئی۔ثناء سرمیں چوٹ لگنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکیں۔انکے شوہر شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔