’’رستم راولپنڈی دنگل‘‘کیلئے رجسٹریشن کرانے کی آج آخری تاریخ

’’رستم راولپنڈی دنگل‘‘کیلئے رجسٹریشن کرانے کی آج آخری تاریخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ’’رستم راولپنڈی دنگل‘‘ 27 اکتوبر کو ہوگا۔ راولپنڈی ریسلنگ ایسوسی ایشن نے’’ رستم راولپنڈی‘‘ کے ٹائٹل کیلئے دنگل کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق مقابلہ 27 اکتوبر کو لیاقت باغ راولپنڈی کے ’’داد خان پہلوان اکھاڑہ‘‘ میں ہوگا۔ مقابلے میں سینئر رستم راولپنڈی اور جونیئر رستم راولپنڈی ٹائٹل کا انتخاب کیا جائے گا۔ راولپنڈی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سعد پہلوان کے مطابق دنگل میں حصہ لینے کے خواہشمند پہلوان آج تک اپنے قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کی نقل انتظامیہ کے پاس جمع کرادیں۔مقابلے میں شرکت کیلئے راولپنڈی کا رہائشی ہونا ضروری ہے یہ مقابلے 27 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے جن میں منصف کا فیصلہ حتمی ہو گا جبکہ انتظامیہ کو یہ اختیار ہو گا وہ کسی بھی پہلوان کو مقابلے سے نکال سکتی ہے ٹائٹل جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔