محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو ہوگا

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو ہوگا
 محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو انگلینڈ میں ہوگا۔سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں امپائر نے آف سپنر کے بولنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کی تھی۔ قواعد کے مطابق 14 روز کے اندر ان کے ایکشن کی جانچ آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں ہونا ہے جس کیلئے کرکٹر کوانگلینڈ کی لیب نامزد کردی گئی ہے۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2 بار رپورٹ ہو چکا ہے۔واضح رہے انگلینڈ میں یکم نومبر کو ٹیسٹ میں بھی اگرمحمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تو وہ ایک بار پھر پابندی کی زد میں آ جائیں گے۔