ایشیا کپ کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کااعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر)باسط علی کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی انڈر 19یوتھ ایشیا کپ کے لئے پندرہ رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ،چار ریزور کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ایشیا کپ ملائشیا میں 8نومبر سے 20نومبر تک ہوگا ۔اعلان کردہ ٹیم میں محمد محسن خان ،عمیر یوسف ،زید عالم ،حیدر علی ،روحیل نذیر ( وکٹ کیپر)حسن خان کپتان ،عبداللہ شفیق ،محمد حماد خان ،محمد طہہ،سعد خان ،عاشر قریشی ،موسی خان ،شاہین شاہ ،محمد علی ،منیر ریاض شامل ہیں ،ریزور کھلاڑیوں میں محمد عارف ،ارشد اقبال ،عمران شاہ ،سلمان شفقت ،جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ندیم خان ( ٹیم مینجر)،منصور رانا ( ہیڈ کوچ )،عبدالرحمان (اسسٹنٹ کوچ )صبور احمد (ٹرینر )عثمان غنی ( فزیو تھراپسٹ اور عثمان ہاشمی ( اینالسٹ ) شامل ہیں ۔