2تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز نے 2تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے بعد سب انسپکٹر رضا عباس کو ایس ایچ او شیرا کوٹ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر شیخ کاشف کو ایس ایچ او مزنگ تعینات کردیا گیا ہے۔