شاہ عالم مارکیٹ کا تاجر لاپتہ، اغواء کا خدشہ

شاہ عالم مارکیٹ کا تاجر لاپتہ، اغواء کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ کا تاجر کامران ریاض گزشتہ روز سے لاپتہ ہو گیا۔کاروبار کے سلسلہ میں نشتر کالو نی گیا جس کی آخری بار اپنے بھائی سے ٹیلیفون پر بات ہوئی جس کے بعد اس کا کچھ علم نہ ہے ۔ گھر والوں نے کسی پر الزام عائد نہ کر تے ہوئے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ کا تاجر کامران ریا ض جو کہ الیکٹرک کا کاروبار کر تا ہے ان کے اہل خانہ کے فر د محمد اظہر نے پاکستان کو بتایا کہ تاجر کامران ریاض کی کسی کے ساتھ دشمنی نہ ہے جو کام کے سلسلہ میں نشتر کالونی گیا بعدازاں واپسی پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کی رپٹ تھانہ گوالمنڈی میں درج کروا دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -