خواجہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پردوبارہ رپورٹ طلب

خواجہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پردوبارہ رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ توثیر الرحمن نے کیس کی سماعت شروع کی توریلوے پولیس کی جانب سے رپوٹ داخل نہ کروانے پر عدالت نے برہمی کااظہارکیا،فاضل جج نے آئندہ سماعت پردوبارہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے سکول کی خاتون ٹیچر شہناز کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسے گھر سے نکالنے اور ہراساں کرنے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -