قانون کی طالبہ پر حملہ کیس ،مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر وکلاء بحث کیلئے طلب

قانون کی طالبہ پر حملہ کیس ،مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر وکلاء بحث کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملہ کیس میں ملوث مجرم شاہ حسین کی سزا کے خلاف اپیل پر ملزم کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ اوپل نے شاہ حسین کی درخواست پر کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایاہے، سیشن عدالت اس کی سزا کو کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ مجرم شاہ حسین کو کینٹ کچہری کی عدالت نے 7سال قید کی سزا سنا رکھی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت مزید 30 اکتوبر تک کے طلئے ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -