کینڈین خاتون راجوندرکور قتل کیس ،وکلا ء حتمی بحث کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لاہور ایئرپورٹ سے اغوا ء کی جانے والی کینڈین خاتون راجوندرکور کے قتل کیس کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا کی عدالت میں کینڈین خاتون کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت میں ملزم حافظ شہزاد نے اپنا بیان قلمبند کرایا ، عدالت میں ملزم کی طرف سے صفائی کا کوئی گواہ پیش نہیں کیاگیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاء کوحتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔