بھاٹی گیٹ: شراب فروش اور ناجائز اسلحہ بردار2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے شراب فروش اورناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کوگرفتا رکرکے ان سے شراب اوراسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں پولیس نے دومختلف کاروائیوں کے دوران ملزم نادر کے قبضہ سے 7لیٹرشراب اورسرور نامی ملز م کے قبضہ سے ناجائز پستول بمعہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔