پرانا راوی پل ناکہ پر میاں بیوی گرفتار، لاکھوں کی چرس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ پرانا راوی پل سے چرس سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتارملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابقپرانا راوی پل پر مجاہد سکواڈ کے ناکہ پر اہلکاروں نے ایک مشکوک موٹر سائیکل سوارشخص کو روکاجس نے ناکہ کراس کرنے سے قبل اپنے ہمراہ ایک خاتون کو مشکوک بیگ حوالے کیاجس پر ملزم اور اس خاتون جوکہ ناکہ سے پیدل گزر رہی تھی کے ہینڈ بیگ کی تلاشی لی تو بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو 500گرام چرس برآمد ہوئی ملزم نویدعرصہ دراز سے اپنی اہلیہ رضوانہ کی مددسے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتاہے ۔ ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔