شیخوپورہ: انسپکٹر اور نامعلوم مسلح افراد کا 7 مرلہ زمین قبضہ
شیخوپورہ( بیورو رپورٹ ) محلہ رحمٰن پورہ میں 1 سال قبل زمان ورک سے 7 مرلہ زمین بمعہ 4 عدد دکانیں مبلغ 24 لاکھ روپے میں خریدیں جس پر خالد گجر جو کے پنجاب پولیس میں انسپکٹر ہے نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ قبضہ کر لیا اور زمین مالک اظہر شاہ اور اس کے بھائی سید ثقلین شاہ کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں کے اگر زمین کا ذکر کیا تو میں تم کو اتنے مقدمات میں پھنسا دوں گا کہ تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی اور بعد میں مقامی آبادی جمیل ٹاؤن میں رہائیش پذیر سید ثقلین عباس کے مطابق اس کی غیر موجودگی میں فیصل آباد کے پولیس انسپکٹر خالد گجر نے پولیس کے ہمراہ ساز باز کرتے ہوئے پولیس پارٹی اور 4 نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ سید ثقلین شاہ کے گھر پر ھلہ بول دیا اور گھر میں موجود رنگ کرنے والے مزدوروں جن میں غلام دستگیر عرف بھولا اور محمد عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
جبکہ پولیس سیف الماری کے تالے توڑ کر مبلغ 90 ہزار روپے کیش اور 3 عدد زمین کی رجسٹریاں اصل پاسپورٹ اور قیمتی گھڑی سمیت دیگر کاغذات بھی ساتھ لے گئے زمین مالک اظہر عباس شاہ اور سید ثقلین شاہ نے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک سے انصاف کی اپیل کی ہے،علاوہ ازیں پولیس انسپکٹر نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
قبضہ کر لیا