تھانہ لٹن روڈ کے 4سب انسپکٹر وں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

تھانہ لٹن روڈ کے 4سب انسپکٹر وں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے چوری اور جعلی چیک کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے گواہان کو پیش نہ کرنے پرلٹن روڈ تھانے کے 4سب انسپکٹر زکی تنخواہ روکنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہورکے اکاؤنٹ آفس کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے ، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لٹن روڈ تھانے کے سب انسپکٹر زکی جانب سے گواہان کو پیش نہ کرنے سے مقدمات التوا کا شکار ہیں،سب انسپکٹر طلبی نوٹسزکے باوجود عدالت میں گواہان پیش نہیں کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -