بینک نادہندہ شہری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے یو بی ایل کے ڈیفالٹر یاور علی کو گرفتار کر کے 2دسمبر کو پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔فاضل جج قمر اعجاز نے یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس فیز ٹو کے رہائشی یاور علی نے کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر رکھی تھی اور رقم استعمال کرنے کے بعد ادائیگی نہیں کی، بینک کے وکیل نے مزید دلائل دیئے کہ رقم کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر شہری کے خلاف 2008ء سے 3لاکھ 43ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے۔