ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے 5ملزموں پر 2ہزار فی کس جرمانہ

ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے 5ملزموں پر 2ہزار فی کس جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مقدمے میں ملوث 5ملزموں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد کے روبرو کوٹ لکھپت پولیس نے انٹی ون ویلنگ سکواڈ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کیا تھا،ملزمان کو ٹریفک وارڈن کی جانب سے وارننگ بھی دی گئی تھی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف جرم پر 2،2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے،ملزمان میں احمد، کاشف حیدر علی جمشید وقاص اور عمر شامل ہیں۔

Bac

مزید :

علاقائی -