رائیونڈ ، ڈیفنس ، فیصل ٹاؤن ، موچی گیٹ سمیت متعدد علاقوں میں ڈاکے

رائیونڈ ، ڈیفنس ، فیصل ٹاؤن ، موچی گیٹ سمیت متعدد علاقوں میں ڈاکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علا قہ میں ثا قب کے گھر میں دو ڈاکو گھس گئے اوراہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لا کھ30ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ڈیفنس اے کے علا قہ میں جا وید کے گھر سے چارڈاکوؤں نے اسکی کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ55ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔ فیصل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شر یف کے گھرمیں گھس کر دو ڈاکوؤں نے گھر والوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر2لاکھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ لئے۔موچی گیٹ کے علا قہ میں اختر کے گھر میں پانچ ڈاکو گھس گئے اور اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی، مو با ئل فو ن اور قیمتی گھریلو سامان لوٹ لیا۔ اسی طرح غا لب ما ر کیٹ میں سرورکے گھر سے تین ڈاکو اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر75ہز ار کی نقدی ، مو با ئل فو ن اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹا ؤ ن میں عر فا ن،شفیق آ با د میں نعیم کی گاڑیاں جبکہ نو لکھا میں وسیم ،گا رڈن ٹا ؤ ن سے اسلم،لو ئر ما ل سے طارق،ہر بنس پو رہ میں اعجا ز اورریس کورس کے علاقہ سے ظہیرکی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -