قلعہ گجر سنگھ سے 27سالہ نوجوان کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 27سالہ نوجوان کی لاش برآمد،اطلاع پرپولیس نے لاش کوتحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں پی ٹی وی اسٹیشن کے باہر پڑی ہوئی لاش کودیکھتے ہوئے راہ گیروں نے پولیس کواطلاع دی جس پرانہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش کوتحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیابعدا زاں پولیس نے بتایاکہ یہ حلیے سے نشی لگتا ہے اوراس کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے تاحال اس کے ورثائکا پتہ نہیں چل سکا۔