مصری صدر تین روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے
پیرس(اے این این)مصر کے صدر عبدالفاتح السیسی تین روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران وہ اپنے ہم منصب فرانسیسی صدر ایمیول میکرون سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر صدر میکرون پر ہونے والی تنقید کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے ان پر الزام ہے کہ مصری گورنمنٹ کی جانب سے مصر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر فرانس کی خاموشی درست نہیں تاہم فرانس نے الزام کو مسترد کیا ہے۔ مصر میں جہادی گروپوں کی طرف سے مشترکہ خطرات کے پیش نظر دونوں ملکوں نے حالیہ سالوں میں معاشی اور ملٹری تعلقات کو فروغ دیا ہے۔