عمران خان نے اپنی سیاست کو آلودہ کردیا ہے، راشد بشیر سیال

عمران خان نے اپنی سیاست کو آلودہ کردیا ہے، راشد بشیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن(فہیم شبیر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے عمران خان کو ایک فسادی ‘ انتشاری ‘ جھوٹا ‘ منافق اور بار بار یو ٹرن خان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چن چن کر کر پٹ لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے والا عمران خان آج پاکستان میں ایمانداری کا ٹھیکے دار بننے کی کوشش کررہا ہے حالانکہ تاریخ گواہ ہے کہ ان کے والد محترم کو سرکاری ملازمت سے کرپشن کی بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاست کو آلودہ کردیا ہے عمران نے سیاست میں گالی گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر متعارف کروایا ہے عمران خان کی وجہ سے آج عوام کو سیاست دانوں سے نفرت ہو رہی ہے کیونکہ جو زبان وہ اپنے جلسوں میں استعمال کرتے ہیں دنیا کے کسی بھی مہذب ملک میں سیاسی مخالف اپنے مخالفوں کے متعلق وہ زبان استعمال نہیں کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -