اسرائیلی حکومت میانمر میں روہینگیا مسلمانوں کی نسلی کشی کیلئے اسلحہ فراہم کر رہی ہے، اسرائیلی اخبار
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی اخبار ہیرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت میانمر میں روہینگیا مسلمانوں کی نسلی کشیکیلئے اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔ اسرائیلی روزنامے کے مطابق روہینگیا مسلمانوں کے خلاف میانمر کی بحریہ نے اسرائیل سے خریدے ہوئے اسلحہ کا استعمال کیا ہے۔ اس جنگی سازوسامان کی بحری جہازوں پر نمائش کی گئی، یہ اسلحہ اسرائیلی فوج کیلئے اسلحہ تیار کرنے والی رافیل کمپنی کا تیار کردہ ہے۔
اسرائیل کی جانب سے میانمر کو فروخت کردہ اسلحے کو میانمر کی انتظامیہ رخائن کے مسلمانوں کی نسلی کشی میں استعمال کر رہی ہے۔
د
وسری جانب امریکا اور یورپی یونین کے میانمار پر اسلحے کی پابندی لگانے کے باوجود میانمر کو اسرائیل کے اسلحے کی فروخت جاری ہے۔