وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں ایک وسیع آبادی فوجی محاصرے میں
سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فوج نے منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں ایک وسیع آبادی کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشیاں شروع کردی ہیں۔ اس دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا گھروں کا سامان توڑ پھوڑ دیا گیا پولیس نے سری نگر شہر کے بمنہ علاقے سے سرحدی قصبہ کرناہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان کی تحویل سے اے کے47 گولیوں کے400راؤنڈ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔۔گرفتار شدگان میں شکور احمد سوکھر ولد سائیں کھی اور تنویر احمد راجا ولد عبدالرشید ساکنان ٹیٹوال کرناہ کپوارہ شامل ہیں۔ ادھرجنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں منگل کو ایک پر اسرار دھماکے کی وجہ سے کھلبلی مچ گئی ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز پٹاخہ پھٹنے سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ترال کے بس سٹینڈ میں ایک پولیس پارٹی پر ایک رائفل گرینیڈ سے گرینیڈ داغا گیا۔