گردہ سکینڈل ،ملزمہ ثناء کی درخواست ضمانت ،ایف آئی اے سے ریکارڈطلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گردہ سکینڈل میں ملوث ملزمہ ثناء بی بی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر ہونے پرایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارد طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالحق نے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے حکام نے اسے بلاوجہ گردہ سکینڈل میں نامزد کر دیا ہے۔