داتا دربارکے علاقہ سے جیب تراش، چور گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)داتادربار کے علاقہ سے 3رکنی جیب تراش چورگینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیااوران سے مال مسروقہ بھی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق داتادربار کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عارف جیب تراش اورچورگینگ کے سرغنہ عارف کواس کے 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیااوران سے 8موبائل فونز ،1پستول بمعہ گولیاں اور50ہزار روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی بعدازاں پولیس نے بتایاکہ ملزمان ملکر جیب تراشی کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے موبائل فون بھی چوری کرتے تھے یہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورانہوں نے 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاہے۔